مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آجا کمانڈ اینڈ سٹاف یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل افشین خواجہ فرد نے کہا کہ ایران نے پائلٹ کے ساتھ اور پائلٹ کے بغیر اڑنے والے ڈرون طیاروں کی پیداوار میں قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے۔ مغربی ممالک کی غیر منصفانہ پابندیوں کی وجہ سے ابتدا میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ متعدد ممالک ہماری دفاعی مصنوعات خریدنے پر آمادہ ہیں۔ دفاعی آلات اور ڈرون طیاروں کا ڈیمانڈ روز بروز بڑھ رہا ہے ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
جنرل افشین نے مزید کہا کہ پابندیوں کے باوجود ہم ملکی سطح پر ہیلی کاپٹر، کمرشل اور فائٹر طیارے تیار کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دوسرے ممالک بین الاقوامی منڈی سے طیارے اور دفاعی آلات خرید کر اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں لیکن پابندیوں اور دباؤ کی وجہ سے ہمیں وسیع مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی لئے ہم پرانے اور ناکارہ آلات اور پرزوں کی اوور ہالنگ کرنے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے پر مجبور ہوئے۔ اب ہماری توجہ ملکی سطح پر ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے بنانے پر مرکوز ہے
آپ کا تبصرہ